ارشادِ نبوی
نبی کریمﷺ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرماتے تھے: اُسی کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے زیادہ اسے پیارا نہ ہوں۔
(بخاری كِتَاب الْإِيمَانِ بَابُ مِنَ الإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ لأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ)