ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

سلام کی نیکیاں

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے، ایک شخص آپؐ کے پاس سے گزرا اُس نے کہا : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ۔ اس پر آپؐ نے فرمایا دس نیکیاں۔ پھر ایک اور شخص گزرا جس نے کہا : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہ۔ اس پر آپؐ نے فرمایا: 20نیکیاں۔ پھر ایک اور شخص گزرا اور اس نے کہا : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ۔ اس پر آپؐ نے فرمایا: 30 نیکیاں۔ پھر ایک شخص مجلس سے اٹھا اور اس نے سَلَام نہ کیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا:لگتا ہے کہ تمہارا ساتھی بھول گیا ہے۔ جب تم میں سے کوئی بھی مجلس میں آئے تو اسے چاہیے کہ وہ سَلَام کہے۔ اگر وہ بیٹھنے کے لیے جگہ پائے تو اسے چاہیے کہ وہ بیٹھ جائے اور جب کوئی کھڑا ہو تو وہ سَلَامکہے۔

(الأدب المفرد لامام بخاری باب نمبر451فضل السلام حدیث نمبر 1015)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button