ارشادِ نبوی

مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ترنج کی سی ہے

حضرت ابو موسیٰؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ترنج کی سی ہے، مزہ اس کا اچھا ہے اور خوشبو بھی اچھی ہے۔اور جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور کی سی ہے اس کا مزہ اچھا ہے اور اس کی خوشبو قطعاً نہیں۔اور فاجر کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے نیاز بو کی سی ہے اس کی خوشبو اچھی ہے اور اس کا مزہ کڑوا ہے۔ اور اس فاجر کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کی سی ہے جس کا مزہ کڑوا ہے اور اس کی خوشبو بھی کوئی نہیں۔

(بخاری كِتَاب التَّوْحِيدِ بَابُقِرَاءَۃِالفاجِرِوَالْمُنَافِقِ، وَاَضوَاتُھُمْ وَتِلَاوَتُھُم لَاتُجَاوِزُحَنَاجِرَھُمْ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button