ارشادِ نبوی
نبی کریمﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنے کا انجام
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مَیں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئےسناکہ مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی اَور پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں۔ جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، وہ پھر آگ میں ہی اپنا ٹھکانا بنائےگا۔
(بخاری کتاب الجنائز بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ النِّيَاحَةِ عَلَى الْمَيِّتِ)