ارشادِ نبوی

اللہ ہر بات میں نرمی کو پسند کرتا ہے

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، آپؓ فرماتی تھیں: یہودیوں میں سے کچھ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ (وہ آئے) تو کہنے لگے: السَّامُ عَلَيْكَ۔ (آپ پر موت آئے) میں نے کہا: بلکہ تم پر موت اور لعنت ہو۔ آپؐ نے فرمایا: عائشہ ! اللہ تو بہت نرمی کرتا ہے اور ہر بات میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔ میں نے کہا:کیا آپؐ نے نہیں سنا جو اُنہوں نے کہا؟ آپؐ نے فرمایا: میں نے بھی ان کو وَعَلَيْكُمْ کہا ہے۔

(بخاری، كِتَاب اسْتِتَابَةِ الْمُرْتَدِّينَ وَالْمُعَانِدِينَ وَقِتَالِهِمْ بَابُ إِذَا عَرَّضَ الذِّمِّيُّ آوَغَيْرُهُ بِسَبِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُصَرِّحْ نَحْوَ قَوْلِهِ السَّامُ عَلَيْکم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button