مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اَور طالب علم کا اعزاز: تکمیل حفظ قرآن
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍نومبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک طالب علم عزیزم عبدالرشیدالحسن نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔
عزیزم نے یکم نومبر۲۰۲۱ء سے قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اورتین سال ۲۳؍دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ الحمدللہ۔ عزیزم کو مدرسۃالحفظ بھجوانے سے قبل یسرناالقرآن اور صحت تلفظ کے ساتھ قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کی سعادت ان کے والد مکرم ادریس الحسن صاحب کو ملی۔ آپ کاسوا(Kasoa)، گھانا کی سی پی جماعت کے امام مسجد ہیں۔
بحیثیت استاد مورخہ ۲۳؍نومبر کو مکرم حافظ مبشر احمد جاوید صاحب نے عزیزم عبدالرشیدالحسن سے آخری سبق سناجس کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ نے اس نئے حافظ قرآن کو مبارکباد دی۔
مدرسۃالحفظ کے آغاز (مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۹۲؍طلبہ قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس وقت زیرتعلیم طلبہ کی تعداد۳۲؍ہے۔
(رپورٹ: شاہد محمود احمد۔ پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا)