کلام حضرت مصلح موعود ؓ
بڑھتی رہے خدا کی محبت خداکرے
(انتخاب از منظوم کلام حضرت صاحبزادہ مرزا بشير الدين محمود احمد المصلح الموعود خليفة المسيح الثانیؓ)

| بڑھتي رہے خدا کي محبت خدا کرے | حاصل ہو تم کو ديد کي لذت خدا کرے |
| توحيد کي ہو لب پہ شہادت خدا کرے | ايمان کي ہو دل ميں حلاوت خدا کرے |
| پڑ جائے ايسي نيکي کي عادت خدا کرے | سرزد نہ ہو کوئي بھي شرارت خدا کرے |
| حاکم رہے دلوں پہ شريعت خدا کرے | حاصل ہو مصطفےٰؐ کي رفاقت خدا کرے |
| مٹ جائے دل سے زنگِ رذالت خدا کرے | آجائے پھر سے دورِ شرافت خدا کرے |
| مل جائيں تم کو زہد و امانت خدا کرے | مشہور ہو تمہاري ديانت خدا کرے |
| بڑھتي رہے ہميشہ ہي طاقت خدا کرے | جسموں کو چھو نہ جائے نقاہت خدا کرے |
| مل جائے تم کو دين کي دولت خدا کرے | چمکے فلک پہ تارۂ قسمت خدا کرے |
| ٹل جائے جو بھي آئے مصيبت خدا کرے | پہنچے نہ تم کو کوئي اذيت خدا کرے |
| اُٹھتا رہے ترقي کي جانب قدم ہميش | ٹوٹے کبھي تمہاري نہ ہمت خدا کرے |
| تبليغِ دين و نشرِ ہدايت کے کام پر | مائل رہے تمہاري طبيعت خدا کرے |
| سايہ فِگن رہے وہ تمہارے وجود پر | شامل رہے خدا کي عنايت خدا کرے |
| زندہ رہيں علوم تمہارے جہان ميں | پايندہ ہو تمہاري لياقت خدا کرے |
| ہر گام پر فرشتوں کا لشکر ہو ساتھ ساتھ | ہر ملک ميں تمہاري حفاظت خدا کرے |
| قائم ہو پھر سے حکمِ محمدؐ جہان ميں | ضائع نہ ہو تمہاري يہ محنت خدا کرے |
| تم ہو خدا کے ساتھ خدا ہو تمہارے ساتھ | ہوں تم سے ايسے وقت ميں رُخصت خدا کرے |
(کلام محمود مع فرہنگ صفحہ ۳۳۲-۳۳۴)
