یادکرنےکی باتیں
کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال
سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے
نمازمترجم۔ تَشَہُّدْ
بامحاورہ ترجمہ: تمام زبانی بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی تجھ پر سلامتی ہواور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں ۔ ہم پربھی سلامتی ہواور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوںکہ یقیناً محمدﷺ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔
(جب اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہیں تو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی اٹھائیں اور اِلاَّ اللّٰہُ کے بعد نیچے کر دیں۔)
روز مرّہ دعائیں یاد کریں
خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ النبی ﷺ
اَللّٰہُمَّ أَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ أَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ۔
ترجمہ: اے اللہ! مجھے میری ہدایت کے ذرائع الہام کر اور میرے نفس کے شر سے مجھے محفوظ رکھ۔ (سنن الترمذی ابواب الدعوات باب قصۃ تعلیم الدعا… حدیث 3483)
احادیث یاد کریں
مَنْ صَمَتَ نَجَا
(سنن ترمذی كتاب صفة القيامة … )
ترجمہ: جو خاموش رہا اس نے نجات پائی۔
قصیدہ مع ترجمہ یاد کریں
یَا عَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَ الْعِرْفَانٖ
یَسْعٰی اِلَیْکَ الْخَلْقُ کَالظَّمَاٰنٖ
ترجمہ:اے اللہ کے فیض اور عرفان کے چشمے! مخلوق آپﷺ کی طرف پیاسے کی طرح دوڑ رہی ہے۔
یَا:اے، عَیْنَ:چشمہ، فَیْضِ:فیضان،خیروبرکت، وَ:اور، الْعِرْفَانٖ:عرفان، یَسْعٰی:وہ دوڑتا ہے،
اِلَیْکَ:تیری طرف، الْخَلْقُ:مخلوق، کَالظَّمَاٰنٖ:پیاسے کی طرح
ادب آداب
کر نہ کر
٭… تُو مہذّب اور با تمیز انسان بننے کی کوشش کر
٭… تُو ملاقات کے وقت سلام کرنے میں سبقت کر
٭… تُو دوستوں سے مصافحہ کیا کر
٭… تُو اپنے مکان اور کمرے کی اشیاء کو با تر تیب اور سلیقہ سے رکھا کر
٭… تُو اتنا غل و شور برپا نہ کر کہ گھر والوں اور ہمسایوں کو ناگوار ہو
٭… تُو اپنی جوتی زمین پر گھسیٹ کر یا رگڑ کر نہ چلا کر
٭… تُو سیٹی بجانے کی عادت نہ ڈال (اور لڑکیوں کے لیے تو یہ عادت نہایت معیوب ہے۔)