مجلس انصاراللہ ناروے کی چونتیسویں مجلس شوریٰ کا بابرکت انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ناروے کی چونتیسویں مجلس شوریٰ کا انعقاد مسجد بیت النصر میں مورخہ ۱۵؍دسمبر۲۰۲۴ء کو ڈاکٹر احمد رضوان صادق صاحب صدر مجلس انصاراللہ ناروے کی زیر صدارت ہوا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔بعد ازاں مکرم مصور احمد شہکار صاحب مبلغ انچارج نے قرآن کریم کی روشنی میں اور حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات کے حوالے سے مجلس شوریٰ کی تاریخ اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ گذشتہ تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ متعلقہ قائدین اور زعمائے مجالس نے پیش کی۔ خاکسار (سیکرٹری شوریٰ)نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ مکرم صدر صاحب نے امسال کی تجاویز پر غور کرکے سفارشات مرتب کرنے کے ليے سب کمیٹیاں تشکیل دیں۔
نماز ظہر و عصر اور کھانے کے وقفہ کے بعد دوسرے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی جس میں مرحلہ وار سب کمیٹیز کی سفارشات پر غور اور بحث کی گئی جنہیں ضروری تبدیلی کے ساتھ مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں برائے راہنمائی و منظوری پیش کرنے کی سفارش کی۔
اجلاس کے اختتام پر مکرم چودھری ظہور احمد صاحب امیرجماعت احمدیہ ناروے نے چند اختتامی کلمات کہے اور دعا کرائی۔ اس موقع پر تمام اراکین شوریٰ کی گروپ فوٹوبھی لی گئی۔
(رپورٹ:رانامبشرمحمود۔ سیکرٹری شوریٰ مجلس انصاراللہ ناروے)
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈکے زیر اہتمام ایک سوپ سٹال