مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کے زیر اہتمام نیشنل سپورٹس ڈے

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲؍فروری ۲۰۲۵ء کو مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کا نیشنل سپورٹس ڈے ایک سپورٹس ہال میں منعقد ہوا۔
اطفال کو عمر کے لحاظ سے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا تاکہ مقابلے منصفانہ انداز میں منعقد کیے جاسکیں۔ دن کا آغاز افتتاحی اجلاس سے ہوا جس کے بعد کھیلوں کا آغاز ہوا۔ پہلے مرحلے میں فٹ بال، کرکٹ، اور ڈاج بال کے مقابلے منعقد کیے گئے جو بیک وقت جاری رہے۔
کھیلوں میںایک مختصر وقفہ کے دوران اطفال کو تازہ پھل اور مشروبات پیش کیے گئے۔ اس کے بعد دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے بھرپور مہارت اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
تمام سرگرمیوں کے بعد اطفال نے نماز کی تیاری کی اور نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کیں۔ بعد ازاں اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مکرم سعید احمد جٹ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ نے اطفال کو چند نصائح کیں۔
٭…٭…٭