یادکرنےکی باتیں
کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال
سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے
نصاب
٭… نماز کے آداب یاد کریں۔
(دیکھیں ادب آداب سیگمنٹ)
٭… مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی دعا پڑھیں۔
٭… رسول اللہ ﷺ کا نام اور آپؐ کے خلفائے راشدین کے نام یاد کریں۔
رسول اللہ ﷺ: حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
پہلے خلیفۂ راشد: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
دوسرے خلیفۂ راشد: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
تیسرے خلیفۂ راشد: حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
چوتھے خلیفۂ راشد: حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ
٭… حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہؑ کا نام اور خلفائے احمدیت کے نام یاد کریں:
بانیٔ سلسلہ: حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰة و السلام
پہلے خلیفۃ المسیح: حضرت حکیم مولانا نورالدین رضی اللہ عنہ
دوسرے خلیفۃ المسیح: حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ
تیسرے خلیفۃ المسیح: حضرت حافظ مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ
چوتھے خلیفۃ المسیح: حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ
پانچویں خلیفۃ المسیح: حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
روز مرّہ دعائیںیاد کریں
خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ المسیح الموعودؑ
آپؑ کی ایک دعا ہے جو آپؑ نے پیغامِ صلح کے شروع میں تحریر فرمائی ہے جس کی طرف ہمیں بہت توجہ دینی چاہیے۔ فرمایا کہ ‘‘اے میرے قادر خدا! اے میرے پیارے رہنما!! تُو ہمیں وہ راہ دکھا جس سے تجھے پاتے ہیں اہلِ صدق و صفا اور ہمیں ان راہوں سے بچا جن کا مدّعا صرف شہوات ہیں یا کینہ یا بغض یا دنیا کی حرص و ہوا۔ ’’(پیغام صلح، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 439)
احادیث یاد کریں
حضرت واثلہ بن اسقع ؓنے فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کو عید کے دن ملا۔ میں نے کہا: تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَمِنْکَ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں! تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَمِنْکَ۔ اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری نیکیاں و دعائیں قبول فرمائے۔ (سنن البیہقی: 6294)
قصیدہ مع ترجمہ یاد کریں
وَ أَرَى الْقُلُوْبَ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُرْبَةً
وَ أَرَى الْغُرُوْبَ تُسِيْلُهَا الْعَيْنَانِ
ترجمہ: اور میں دیکھتا ہوں کہ دل بے قراری سے گلے تک آگئے ہیں اور میں دیکھتا ہوں آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔
أَرَى: میں دیکھتا ہوں، الْقُلُوب: دل (قلب کی جمع)۔ لَدَى: پاس، قریب۔ حَنَاجِر: حلق، گلے (حَنْجَرَہ کی جمع)۔ كُرْبَة: بے قراری، کرب و الم۔ غُرُوب : آنسو، آنکھ کا پانی۔ تُسِيْلُ: (آنکھیں آنسو) بہاتی ہیں۔ العَيْنَانِ : دونوںآنکھیں
ادب آداب
نماز کے آداب
٭… وضو کر کے نماز کی ادائیگی کے لیے وقار، سکون اور ادب سے چل کر جائیں۔ دوڑ کر نماز میں شامل نہ ہوں۔
٭…نماز کے لیے جاتے ہوئے غور کر لیں کہ کن کن نیکیوں کا تحفہ خدا کے حضور لے کر جا رہے ہیں اور کس کس گناہ کی توبہ کرنی ہے۔
٭… نماز باجماعت میں صفیں بالکل سیدھی ہوں۔ صفوں میں کھڑے افراد کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں اور درمیان میں خالی جگہ نہ ہو۔
٭… لوگ جب صفیں بنائیں اور انہیں اپنی صف سے اگلی صف میں خالی جگہ نظر آئے تو اسے پہلے پُر کریں۔
٭…نماز کا تمام عمل اطمینان اور وقار کے ساتھ ادا کریں۔ جلدی جلدی ادا نہ کریں۔