متفرق

ربوہ کا موسم(۲۱تا ۲۷؍مارچ ۲۰۲۵ء)

۲۱؍مارچ بروز جمعۃ المبارک آسمان پر بادلوں کا نام و نشان تک نہ تھا، تاہم ہلکی ہوا نے گرمی کا تناسب بڑھنے نہ دیا۔ہفتہ کو بھی تقریباً ایسا ہی موسم تھا۔ اب گرمی میں آہستہ آہستہ اضافہ محسوس ہورہا ہے۔ساتھ ہوا رواں دواں رہتی ہے۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۳؍اور کم سے کم ۱۵؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہورہا تھا۔ سوموار کو گرمی گذشتہ دن کی طرح قائم تھی۔ ہلکی ہوا نے موسم میں گرمی کو کم کیے رکھا۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ منگل کو فجر سے ہی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔صبح کے وقت مطلع صاف تھا لیکن گیارہ بجے کے قریب آسمان پر بادلوں نے ڈیرہ جما لیا۔ ٹھنڈی ہوا دن بھر چلتی رہی اور بادل بھی موجود رہے جس کی وجہ سے گرمی کم محسوس ہوتی تھی۔ بدھ کو نماز فجر کے وقت مطلع صاف تھا لیکن تیز ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ وقفوں سے ہوا چلنے کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا ، اور گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی گئی۔ رات دس بجے اچانک کسی طرف سے بادل نمودار ہوئے اور بادلوں میں بجلی چمکنا شروع ہوئی لیکن گرج نہیں تھی۔ لگتا تھا کہ طوفان بادو باراں کی آمد آمد ہے۔ لیکن چند منٹ کے لیے تیز بارش ہوئی اور پھر رُک گئی اور بادل بھی روانہ ہوگئے۔ جمعرات کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا اور تیز ٹھنڈی ہوا جاری و ساری تھی،رات گئے تک ٹھنڈی ہوا رواں دواں رہی۔ جس کی وجہ سے خنکی میں واضح اضافہ ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۱؍اور کم سے کم ۱۴؍درجہ سینٹی گریڈتھا۔ (ابو سدید)

مزید پڑھیں: ربوہ کا موسم(۱۴تا۲۰؍مارچ۲۰۲۵ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button