یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ فن لینڈ کی سٹی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت اور دو میئر صاحبان سے ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو مورخہ ۵ و ۶؍مارچ۲۰۲۵ء کو وانتا (Vantaa) اور ایسپو (Espoo) میں منعقدہ افطار ڈنرز میں شرکت کا موقع ملا۔
یہ تقاریب سٹی انتظامیہ کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے میں منعقد کی گئی تھیں جن میں مختلف مذہبی اور سماجی راہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جماعت احمدیہ فن لینڈ کی نمائندگی مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج نے کی جنہوں نے ان مواقع پر جماعت احمدیہ کا مؤثر تعارف پیش کیا۔
مبلغ انچارج صاحب نے ان افطار ڈنرز میں وانتا کے میئر جناب Pekka Timonen اور ایسپو کے میئر جناب Kai Mykkanen سے خصوصی ملاقات بھی کی اور انہیں جماعت احمدیہ کے امن و محبت کے پیغام سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں دیگر مذہبی و سماجی شخصیات سے بھی تعارف کا موقع ملا۔
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کی بعض حالیہ سرگرمیاں