سپورٹس بلیٹن
ٹینس:امریکہ میں ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےمینز سنگلزایونٹ کے فائنل میں چیک ریپبلک (Czechia) کے Jakub Mensik نے سربیا کے نوواک جوکووِچ(Novak Djokovic)کے خلاف ۷۔۶ اور۷۔۶کے اسکور سے جیت کرسب کو حیران کردیا۔اس طرح سابق عالمی نمبرایک جوکووِچ اپنے کیریئرکا۱۰۰واں سنگلزٹائیٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ویمنزسنگلزٹائیٹل بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ورلڈ نمبر ایک کھلاڑی Aryna Sabalenka نے جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے امریکی حریف Jessica Pegulaکے خلاف ۷۔۵اور۶۔۲سے فتح حاصل کی۔
فٹبال:انگلش پریمیئرلیگ میں فلہم (Fulham)کلب نے لیورپول کے خلاف دوکےمقابلہ میں تین گول سے کامیابی حاصل کرلی۔لیورپول کلب کی رواں سیزن میں یہ صرف دوسری ناکامی ہے۔تاہم مجموعی طورپر۳۱میچزمیں ۷۳پوائنٹس کے ساتھ لیورپول بدستورسرفہرست ہے۔دیگرمقابلوں میں آسٹن وِلانے ناٹنگھم فاریسٹ کو۲۔۱ جبکہ ٹوٹینہیم نے ساؤتھ ہیمپٹن کو۳۔۱سے شکست دے دی۔مانچسٹرسٹی اور یونائیٹڈکا مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر ہوا۔اسی طرح چیلسی بمقابلہ برینٹفورڈ اور ویسٹ ہیم بمقابلہ برنمتھ بھی برابری پرختم ہوئے۔
فارمولا ون ریسنگ:۲۰۲۵ء سیزن کی چوتھی ریس Japaneseگراں پری میں Red Bullٹیم کے ڈچ ڈرائیورMax Verstappenنے کامیابی حاصل کرلی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ۲۲منٹ اور۶سیکنڈزمیں پورا کیا۔برطانیہ کے Lando Norrisنے دوسری جبکہ آسٹریلیا کے Oscar Piastriنے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سیزن کی اگلی ریس Bahrain GP ۱۳؍اپریل کو منعقد ہوگی۔
کرکٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک روزہ کرکٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دے دی۔ نیپئر میں ہونے والے پہلے میچ میں میزبان کیوی ٹیم نے مقررہ ۵۰ اوورز میں ۳۴۴ رنز بنائے۔Mark Chapman نے ۱۳۲رنز کی اننگز کھیلی جبکہ Daryl Mitchellنے ۷۶اوراپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمدارسلان عباس نے صرف ۲۶گیندوں پر۵۲رنزبنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ۲۷۱رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے مقابلہ میں نیوزی لینڈنے ۸۴رنزسے کامیابی حاصل کی۔کیوی وکٹ کیپرMitchell Hayنے ۷۸گیندوں پر۹۹رنزکی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اورنیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے۲۹۳رنزکاہدف دیا۔تاہم پاکستانی بلےبازبری طرح ناکام ہوئے اور ۲۰۸رنزپرپوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ما ؤنٹ مانگنوئی میں ہونے والاآخری میچ بارش کے باعث۴۲،۴۲اوورزپرمشتمل تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ۲۶۴رنزبنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم ۲۲۱رنزبناسکی ۔یوں نیوزی لینڈ نے سیریزمیں کلین سویپ مکمل کیا۔آخری دو میچوں میں دس کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے والے Ben Sears کوسیریزکابہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
انڈین پریمیئر لیگ:آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ۶اپریل تک کھیلے گئے میچز میں دہلی Capitalsکی ٹیم اپنے تینوں میچزمیں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے۔گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں گجرات نے حیدرآباد کوسات وکٹوں سے ہرایاجبکہ پنجاب نے راجستھان کے خلاف ۵۰ رنزسے کامیابی سمیٹی۔چینئی سپرکنگزکودہلی کے ہاتھوں ۲۵رنزسے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔لکھنؤنے ممبئی کو۱۲رنزسے شکست دی۔حیدرآبادکی ٹیم پانچ میں سے چارمیچزہارنے کے بعدآخری نمبر پر ہے جبکہ چینئی اور ممبئی کی ٹیموں کو چار میں سے تین مقابلوں میں شکست کا سامنا کرناپڑاہے۔
(ن م طاہر)
مزید پڑھیں: خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)