نظم
مَحبت کے نغمات
مَحبت کے نغمات گائیں گے ہم
اخوّت کی تانیں اُڑائیں گے ہم
کدُورت کی ہوں تلخیاں جس سے دُور
وہ میٹھے ترانے سنائیں گے ہم
دلائل سے کثرت کو دیں گے شکست
کہ وحدت کا پرچم اُڑائیں گے ہم
جہاں تک نہ پہنچی ہو آوازِ حق
وہاں جا کے قرآں سُنائیں گے ہم
مَحبت کے نغمات گائیں گے ہم
اخوّت کی تانیں اُڑائیں گے ہم
(کتاب گُل صفحہ 104، شائع کردہ لجنہ اماء اللہ )
