خطبہ جمعہ بطرز سوال و جواب

جہاں پہ امن و سکوں ہے وہ در خلافت ہے

جہان سارا بیاباں ہے گھر خلافت ہے
جہاں پہ امن و سکوں ہے وہ در خلافت ہے

ہزار ہوں گے ہدایت کے دعوے دار مگر
سبھی سے بڑھ کے جو ہے معتبر خلافت ہے

جہان سارا مخالف بھی ہو تو ڈر کیسا
خدا کا ہاتھ اُدھر ہے جدھر خلافت ہے

سکون و راحت و تسکیں ہے اس کے سائے میں
کڑکتی دھوپ ہے دنیا شجر خلافت ہے

مسیح و مہدی دوراں کی اس جماعت پر
خدا کے لطف و عطا کی نظر خلافت ہے

جہاں میں کتنے مسالک ہیں کتنے فرقے ہیں
خدا کے نام پہ قائم مگر خلافت ہے

ہے اتحاد و اخوت اور امن کی حالت
یہ نعمتیں تو ثمر ہیں شجر خلافت ہے

(حافظ ذیشان لاشاری، سینیگال)

مزید پڑھیں: دیکھو! چہار سمت ہے الفضل کی صدا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button