ارشادِ نبوی

شرک سے بچنے کی دعا

حضرت معقل بن یسارؓ سے روایت ہے کہ وہ حضرت ابو بکرؓ کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی ﷺ نے فرمایا:اے ابو بکر! شرک تمہاری امت میں چیونٹی کے چلنے سے بھی زیادہ پوشیدہ طریقے سے داخل ہو جاتا ہے۔حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا:یا رسول اللہؐ! کیا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کے علاوہ بھی کوئی شرک ہے؟نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے شرک چیونٹی کے چلنے سے بھی زیادہ مخفی ہوتا ہے۔ کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ سکھاؤں کہ اگر تم اسے پڑھ لیا کرو تو چھوٹا اور بڑا ہر قسم کا شرک ختم ہو جائے؟پھر آپ ﷺ نے فرمایا:یہ دعا پڑھا کرو: اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ۔(اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جان بوجھ کر تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں اس شرک کی تجھ سے بخشش مانگتا ہوں جس کا مجھے علم نہیں۔ (الاداب المفرد کتاب الدعاء باب فضل الدعاء: ۷۱۶)

مزید پڑھیں: شفایابی کی دعا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button