ارشادِ نبوی
روزہ داروں کے لیے جنّت کا دروازہ
حضرت سہلؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں بھی ایک دروازہ ہے۔جس کو ریان کہتے ہیں۔قیامت کے دن روزہ دار اُس سے داخل ہوں گے۔اُن کے سوا کوئی اُس سے داخل نہیں ہوگا۔ پوچھا جائے گا: روزہ دار کہاں ہیں ؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے۔اُن کے سوا کوئی اُس سے داخل نہیں ہوگا۔ پس جب وہ داخل ہو جائیں گے تو وہ بند کر دیا جائے گا تو پھر کوئی بھی اُس سے داخل نہ ہوگا۔
(صحیح البخاری ،کتاب الصوم، باب الریان للصَّائمین حدیث نمبر۱۸۹۶)
مزید پڑھیں: رمضان میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں




