متفرق شعراء
حق کا ثبوت دیتا ہے قرآن کا سفر

حق کا ثبوت دیتا ہے قرآن کا سفر
حق کا ثبات دم بہ دم ایقان کا سفر
وہ اپنی رہ دکھاتا ہے خود ہاتھ تھام کر
خالق کی سمت جب ہوا انسان کا سفر
ہوتا ہے دو نقاط میں اک خطِ مستقیم
آسان کرتا ہے خدا عرفان کا سفر
لاتا ہے بھولے بھٹکوں کو توحید کی طرف
کسرِ صلیب کرتا ہے ایمان کا سفر
رکھا نہ ساتھ اپنے دکھاوے کا کوئی بار
ہلکا بہت ہے بے سر و سامان کا سفر
چھوڑی خدا کی رسی تو پستی میں گر گئے
قسمت میں پھر لکھا گیا ڈھلوان کا سفر
دل توڑنا تو سہل ہے اک کھیل کی طرح
لیکن کٹھن ہے درد کے درمان کا سفر
خائن ہیں اور جھوٹے ہیں وعدہ خلاف بھی
مشکل نہیں حریف کی پہچان کا سفر
اس تیرگی میں نور کی شمعیں لیے ہوئے
کرتے رہیں گے مستقل احسان کا سفر
(امۃ الباری ناصر ۔ امریکہ)
مزید پڑھیں: حقیقی انصار




