یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بیلجیم کے مختلف علاقوں میں ’New Year Reception‘ پروگرامز کا انعقاد

جماعت انٹورپن و میرکسم

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ جماعت احمدیہ انٹورپن اور میرکسم، بیلجیم کو مورخہ ۱۰؍جنوری۲۰۲۶ء بروز ہفتہ New Year Receptionپروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے ليے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے انچارج مکرم سلطان احمد صاحب صدر جماعت انٹورپن مقرر کیے گئے۔

جماعت انٹورپن و میرکسم

اس پروگرام کا آغاز زیر صدارت مکرم ڈاکٹر ادریس احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ بیلجیم ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ڈچ ترجمہ کی سعادت مکرم عطاءالمصور صاحب کو ملی۔ مکرم امیر صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ نیز دنیا میں بدامنی کی صورت حال میں امن عالم کے قیام کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی مساعی کا ذکر کیا۔ اس کے بعدمکرم وقاص احسان مبشر صاحب مبلغ سلسلہ انٹورپن نے ‘Voices for Peace’ کے موضوع پر اپنی تقریر میں قرآن کریم کی تعلیمات اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے حالیہ ارشادات کی روشنی میں معززمہمانان کو بتایا کہ کس طرح دنیا میں دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے۔ بعد ازاں حاضرین کے سامنے جماعتی خدمت خلق کے کاموں کے حوالے سےایک پریزنٹیشن پیش کی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دنیا میں قیام امن کے حوالہ سے کوششوں کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ پروگرام کے آخر میں شہر کےمیئر، صوبائی اور لوکل سیاستدان اورمعزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

معزز مہمانان نے اپنی اپنی تقاریر میں جماعت کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیں اس پروگرام میں مدعو کیاگیا۔ انہوں نے جماعت احمدیہ عالمگیر کی امن کے حوالہ سے کوششوں کو بہت سراہا اور کہا کہ جماعت کا ماٹو ‘محبت سب کے ليے نفرت کسی سے نہیں ’ اور Voices for Peace خوبصورت پیغامات ہیں اور میں واقعی اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں مستقبل میں آپ کے ان نعروں کی ضرورت ہو گی تاکہ ہر کسی کی نفرت کو مٹایا جا سکے۔

Stijn De Rooster جو کہ انٹورپن شہر کے Alderman for religion ہیں، آپ نے اپنی تقریر میں کہاکہ میں جب بھی آپ کے پروگرام میں آتا ہوں آپ کے کردار اور محبت سے متاثر ہو کر جاتا ہوں آپ کی تعلیم پر عمل کرکےمعاشرہ میں پائدار امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

Dr. Ben Van Duppen جو کہ شہر کے کونسلر ہیں اور فزکس کے پروفیسر ہیں نیز خدام کو ڈاکٹر عبدالسلام کے بارے لیکچر بھی دے چکے ہیں، آپ نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ انسانیت کی فلاح وبہود کے ليے جو کام آپ سر انجام دے رہے ہیں وہ بڑے ہی قابل قدر ہیں۔

Mr. Dirk Wieseجو کہ Provincial President Vooruit ہیں، آپ نے اپنی تقریر میں بیان کیا کہ ہم جماعت احمدیہ کی تعلیمات، انسانیت کی خدمات کے کاموں، معاشرہ میں پیار و محبت کے پیغام، قیام امن کے ليے کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پروگرام کے آخر پر امیر صاحب نے دعا کروائی۔ اس پروگرام کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ تھا جس کے بعد تمام مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پروگرام میں علاقے کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے ۹۰؍افرادنے شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈَچ زبان میں پیش کیا گیا۔ الحمدللہ

ریجن لیمبرگ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ریجن لیمبرگ کی چار جماعتوں (جماعت ہاسلٹ، جماعت آلکن، جماعت سنترودن اور جماعت بیرنگن) میں مورخہ ۲۴؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ New Year Receptionپروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ریجن لیمبرگ

اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے ليے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے انچارج مکرم بشیر احمدصاحب مقرر کیے گئے۔ آپ نےپروگرام کی تیاری اور دعوت ناموں کی تقسیم کےليے کمیٹی کے اراکین کےساتھ متعدد میٹنگز کی۔ استقبالیہ ٹیم نے زیرنگرانی مکرم چودھری محمد مظہر صاحب مبلغ سلسلہ معزز مہمانوں کا پُرجوش طریق سے استقبال کیا اور ہر آنے والے مہمان کو مسجد کا دورہ اور جماعتی تعارف کروایا۔

اس پروگرام کا آغاز مکرم امیر صاحب کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم امیر صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا، انہیں خوش آمدید کہا، نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز دنیامیں موجودہ صورتحال اور قیام امن کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کے خطابات کی روشنی میں انصاف اور امن سے متعلق بعض ارشادات پیش کیے۔

بعدازاں مکرم چودھری راشد صاحب نے حاضرین کے سامنے جماعتی خدمت خلق کے کاموں کے حوالہ سےایک پریزنٹیشن پیش کی اور ‘حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دنیا میں قیام امن کے حوالہ سے مساعی’ کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

اس پروگرام میں بعض مہمانوں نے بھی اظہار خیال کیا جن میں محترمہ Hild Vautmans صاحبہ جوکہ Member of European Parliament ہیں۔ Mr. Mark Penxten جو کہ آلکن شہر کے ميئر ہیں اور Mr Frank Deloffer جو کہ ہاسلٹ شہر کے چرچ کے نمائندہ بشپ ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں سب کو نئے سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جماعت احمدیہ کی امن کے قیام کے لیے عالمی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت احمدیہ کا ماٹو اور ‘Voices for Peace’ جیسے پیغامات جماعت کے اعلیٰ اخلاق اور عملی خدمات کی واضح مثال ہیں۔

پروگرام کے آخر پر مکرم ظفر اللہ سلام صاحب مبلغ انچارج نے دعا کروائی۔ اس پروگرام کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ تھا جس کے بعد تمام مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تقریب میں کُل ۱۲۴؍مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈَچ زبان میں پیش کیا گیا۔ الحمدللہ

جماعت احمدیہ ٹرن ہاؤٹ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انٹورپن ریجن کی جماعت Turnhoutکو مورخہ ۱۷؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ New Year Receptionپروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

مکرم فرحان نوید صاحب کو اس تقریب کی انتظامی کمیٹی کے انچارج کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔ استقبالیہ ٹیم نے معزز مہمانان کو پُرجوش طریق سے خوش آمدید کہا۔

جماعت ٹرن ہاؤٹ

اس پروگرام کا آغاز مکرم امیر صاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ امیر صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، نئے سال کی مبارکباد دی نیز دنیا میں قیام امن کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بعض ارشادات پیش کیے۔ مکرم حسیب احمد صاحب لوکل مبلغ سلسلہ نے اپنی تقریر میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات کی روشنی میں ‘دنیا میں انصاف اور امن کس طرح پیدا کیا جا سکتا ہے’ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دنیا میں امن کے حوالہ سے کوششوں کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

آخر میں مندرجہ ذیل مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا:Mr.Hannes Anaf صاحب میئر شہر ٹرن ہاؤٹ نے سب سے پہلے جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمارے شہر میں جماعت احمدیہ موجود ہے جو پچھلے کئی سال سے ہمارے معاشرہ میں ‘محبت سبکے لیے نفرت کسی سے نہیں ’کا خوبصورت پیغام پہنچا رہی ہے۔ کرسمس کے موقع پر چرچ میں پھول اور چاکلیٹ کے تحفے دینا اور نئے سال پرنوجوانوں کا مختلف جگہوں پر وقارعمل کرنا ہمارے ليے ایک نیک نمونہ ہے۔ جناب Francis Stijnen صاحب ٹرن ہاؤٹ شہر کے سابق میئر اور Cabinet کے سینئر ممبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کی خدمت خلق کی سرگرمیوں کو بہت سراہا اور نئے سال کے موقع پر کيے گئے وقار عمل پر جماعت کا شکریہ ادا کیا۔ جنابDirk Godecharle صاحب ٹرن ہاؤٹ شہر کے پادری نے کہا کہ میں نے احمدیہ جماعت سے خوبصورت کوئی جماعت نہیں دیکھی۔ میں پچھلے کئی سال سے جماعت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہوں اور جو جماعت احمدیہ کے لوگ دعویٰ کرتے ہیں ویسے ہی ان باتوں پر عمل پیرا ہیں۔

پروگرام کے آخر پر مکرم مبلغ انچارج صاحب نے دعا کروائی۔ اس پروگرام کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ تھا جس کے اختتام پر تمام مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پروگرام میں علاقے کے مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے ۶۵؍افرادنے شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈَچ زبان میں پیش کیا گیا۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کا پیغام مزید احسن رنگ میں دنیا تک پہنچانے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

(رپورٹ:چودھری طاہر احمد گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گیمبیا میں موجود جماعتی سکول مانساکونکو میں رمضان المبارک میں حسن قراءت قرآن کریم کا مقابلہ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button