یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ بیلجیم کا نیشنل تبلیغ ڈے ۲۰۲۶ء

مکرم وسیم احمد شیخ صاحب صدر مجلس انصاراللہ بیلجیم نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ بیلجیم کو ۹؍مئی ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ نیشنل تبلیغ ڈے منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی تیاری کے لیے قائد تبلیغ مکرم اظہرالدین صاحب خندکر نے دو ہفتے قبل زعماء کو خطوط لکھے، ان کے ساتھ میٹنگز منعقد ہوئیں مختلف مجالس کے دورے کیے گئے اور تبلیغی پمفلٹس و کتب فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں زعماء اور منتظمین تبلیغ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا گیا اور ہر مجلس میں نیشنل تبلیغ ڈے کے پروگرام کی تیاری کے لیے راہنمائی اور تعاون فراہم کیاگیا۔

اس نیشنل تبلیغ ڈے کے دوران ۱۴؍مجالس نے بھرپور انداز میں تبلیغی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ہر مجلس نے اپنے اراکین کو ۱۰۰، ۱۰۰؍تبلیغی پمفلٹس فراہم کیے۔ اس طرح ۱۰؍مجالس کے ۸۳؍انصار نے انفرادی طور پر اپنے پڑوسیوں اور زیر تبلیغ دوستوں میں ۸۵۵۰؍پمفلٹس تقسیم کیے۔ مزید برآں ۸؍مجالس نے اجتماعی طور پر پمفلٹس تقسیم کرنے کے پروگرام منعقد کیے جن میں ۶۳؍انصار نے مشترکہ طور پر ۱۰؍ہزار ۴۰۰؍پمفلٹس تقسیم کیے۔ اسی طرح ۱۰؍انصار نے بک سٹالز پر ۲۷۵؍پمفلٹس تقسیم کیے۔ اس طرح مجموعی طور پر ۱۹؍ہزار ۲۲۵؍تبلیغی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

اس دن ۶؍مجالس نے تبلیغی بک سٹالز بھی لگائے جن میں ۱۱؍انصار کو خدمت کی توفیق ملی۔ ان سٹالز پر ۱۵؍کتابچے فروخت یا تقسیم کیے گئے جبکہ ۴۵؍افراد نے سٹالز کا دورہ کیا۔

مزید ۴؍مجالس نے تبلیغی اجلاسوں کا انعقاد کیا جن میں ۱۴؍مہمانوں نے شرکت کی جن میں ۷؍جرمن، ۵؍افریقی اور دو بیلجین شامل تھے۔ ان تبلیغی نشستوں میں ۹؍انصار شریک ہوئے۔

مجلس بیرنگن میں اسی دن شہر کی انتظامیہ نے دوسری جنگ عظیم کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی، شہر کے میئر نے جماعت احمدیہ کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی۔ زعیم صاحب مجلس کے ساتھ تین انصار نے وفد کے صورت میں شرکت کی۔ شہر کے میئر اور میئر کی انتظامیہ نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

مجموعی طور پر تبلیغی سرگرمیوں میں ۱۴؍مجالس کے ۱۲۷؍انصار، ۸؍خدام اور دو اطفال نے شرکت کی۔ اس طرح کل ۱۳۷؍افراد نے اس نیشنل تبلیغ ڈےمیں حصہ لیا۔

اللہ تعالیٰ ان تمام کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں اسلام احمدیت کے پیغام کو مزید احسن رنگ میں پھیلانے کی توفیق بخشے۔ آمین

(رپورٹ:چودھری طاہر احمد گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button