جلسہ سالانہیورپ (رپورٹس)

 تازہ ترین: ۳۲ویں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ بیلجیم کا تیسرا دن

(چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

(۵؍جولائی ۲۰۲۶ء لیون، بیلجیم، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) جلسہ سالانہ بیلجیم کےتیسرے روز کا آغاز صبح پونے چار بجے نماز تہجد سے ہوا جو کہ مکرم حافظ جہانزیب احمد قریشی صاحب نے پڑھائی بعد ازاں مکرم محمد ارسلان صاحب مربی سلسلہ نے نماز فجرپڑھائی اور درس قرآن دیا۔

چوتھا اجلاس: چوتھے اجلاس کا آغاز زیر صدارت مکرم ڈاکڑ ادریس احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ بیلجیم ہوا۔ مکرم عطاءالمصور صاحب نے تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ کی سعادت حاصل کی۔ مکرم عطاالرزق صاحب نے نظم پیش کی۔ اس اجلاس کی پہلی تقریر مکرم این اے شمیم صاحب نے خوشحال عائلی زںدگی پر اردو میں تقریر کی اور بنگلہ زبان میں اس کا خلاصہ پیش کیا۔ اس اجلاس کی دوسری تقریر مکرم آصف بن اویس صاحب مربی سلسلہ وصدر خدام الاحمدیہ نے جماعت احمدیہ کامالی نظام اور اس کی برکات کے موضوع پر کی۔ تیسری تقریر مکرم اویس بن سعد صاحب نے تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر کی۔

اختتامی اجلاس: طعام و نماز ظہر و عصر کے بعد پانچواں و اختتامی اجلاس مولانا فیروز عالم صاحب مرکزی نمائندہ کی زیرصدارت شروع ہوا مکرم حافظ عطاءاللہ صاحب نے تلاوت و اردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت ملی۔ مکرم سلطان احمد صاحب نے نظم پیش کی اس کے بعد تعلیی اعزازات کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔ اس اجلاس کی پہلی تقریر بعنوان یورپ میں تبلیغ کی اہمیت اور ذرائع مکرم ظفراللہ سلام صاحب مبلغ انچارج نے پیش کی اس تقریر کے بعد مرکزی نمائندہ صاحب نےاختتامی خطاب کیا جس میں آپ نے دور خلافت خامسہ میں جماعت احمدیہ کی عالمگیر ترقیات کے موضوع پر روشنی ڈالی اور مختلف پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ خلافت کے پیچھے ایک عالم الغیب ہستی ہے جو اپنے ٖفضلوں سے نوازتی ہے۔ آپ نے جماعتی ترقیات کے مختلف ایمان افروز واقعات بیان کئے۔ اس کے بعد عرب احمدی احباب کےگروپ نےقصیدہ پیش کرنے کی توفیق پائی۔اس کے بعد سیکرٹری امورِ خارجہ بیلجیم مکرم شریف احمد صاحب نے جلسہ میں شریک دیگر معزز مہمانوں کا تعارف پیش کیا پیغامات پڑھ کر سنائے جس میں چار ٖفیڈرل منیسٹرز اور مختلف شہروں کے کونسلر سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ دو ممالک کے ایمبسڑرز نے بھی شرکت کی۔ درج ذیل افراد نے حاضرین جلسہ سے خطاب کیا۔

Mr.Benjamin Arien, Mr. Andre Gantmans, Mr Marcos Jose, Mr Hiba Faraji, Mr Lieve Truyman, Mr yassin Louarroudi, Mrs Sofia Benani, Julien Milquet , castaneda Lacayo اور tony Friso۔

  بعد ازاں مکرم رانا عمران صاحب نے بیلجیم کے بادشاہ کا تحریری پیغام سنایا جس میں آپ نے جلسہ کے حاضرین کو نیک خواہشات کے ساتھ جماعت کی انسانیت کی خدمت کے کاموں کی تعریف کی۔ آخر پر امیر صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور تمام حاضرین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔ امسال جلسہ پر کل حاضری ۱۸۶۱ تھی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس جلسے کی برکات وفضائل سے نوازے۔ آمین ثم آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button