مجلس انصاراللہ فادا، برکینافاسو کا ریجنل اجتماع ۲۰۲۶ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ فادا، برکینا فاسو کو اپنا ریجنل اجتماع ’’اطاعت خلافت‘‘ کے مرکزی موضوع پر مورخہ ۲۰؍جون ۲۰۲۶ءکو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ فادا شہر برکینافاسو کے مشرقی ریجن کا ہیڈکوارٹر ہے۔ اجتماع کی تیاری کے ليےایک چھ رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے تمام امور کی نگرانی کی اورتمام معاملات احسن طو رپر سرانجام ديے۔

صدر مجلس انصار اللہ برکینافاسو نے اپنی نمائندگی میں دو رکنی وفد فادا بھجوایا جو اجتماع سے ایک روز قبل فادا پہنچ گیا۔
افتتاحی اجلاس:افتتاحی اجلاس کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے صدر مجلس انصار اللہ برکینافاسو کے نمائندہ مکرم جارا محمد صاحب قائد صحت جسمانی کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ کےبعد اجتماع کے مرکزی موضوع پر خاکسار (ریجنل مبلغ) نے تقریر کی۔ آخر پر صدر اجلاس نے تقریر کی اور انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد دعا کروائی۔
علمی وورزشی مقابلہ جات:موسم کی شدت کے پیش نظرورزشی مقابلہ جات صبح آٹھ بجے کروائے گئے۔ پانچ ورزشی مقابلہ جات یعنی تیز چلنا، سلوسائیکلنگ، گول کرنا، توازن برقراررکھنا اور چمچ میں لیموں رکھ کر چلنا، منعقدہوئے۔ اسی طرح تین علمی مقابلے منعقد ہوئے جن میں تلاوت، حفظ اور اذان شامل تھے۔

اختتامی اجلاس:اسی روز دوپہر ایک بجے اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ کےبعد ناظم علاقہ انصار اللہ کی طرف سے سالانہ رپورٹ اور اجتماع کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کے مطابق انصار نے باہمی محبت، میل جول، معاشرتی طور پر ایک دوسرے کی مددکے متعدد پروگرام منعقد کيے۔ جبکہ مالی مشکلات کے باوجود چندہ مجلس اور اجتماع کاٹارگٹ بھی پورا کیا۔ ریجنل اجتما ع کا مکمل خرچ مجلس انصاراللہ فادا نے برداشت کیا۔ دوران سال انصار نے ایک زرعی پراجیکٹ پر کام کیا جس سے ان کے مہاجر خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
پھر مہمان خصوصی و نمائندہ صدر مجلس نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کيے۔ آخر پر مہمان خصوصی نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ ریجنل اجتماع کی کل حاضری ۵۳؍رہی جس میں ۴۲؍انصار اور ۱۱؍خدام شامل تھے۔ جبکہ مجلس کی تجنید کے مطابق انصار کی حاضری پچانوے فیصد رہی۔ الحمدللہ

دورہ مہاجرین بستی:مرکزی وفد نے ۲۰؍جون کی صبح فادا شہر میں جماعت کی زمین پر مقیم احمدی مہاجرین کے گھروں کا دورہ کیا۔ یہ مہاجرین ملکی حالات کی وجہ سے۲۰۲۳ء سے فادا ریجن کی جماعتوں سے آکر یہاں مقیم ہیں۔
دورہ زراعت پراجیکٹ:فادا مشن میں احمدی مہاجرین کو کام پر لگانے اور ان کی روزمرہ سبزی کی ضرورت کو پورا کرنے کے ليے ایک چھوٹے زرعی پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ مرکزی وفد نے اس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور احباب جماعت کی محنت اور صحت مندانہ سرگرمی کو بہت سراہا۔
اللہ تعالیٰ مجلس انصاراللہ برکینا فاسو کو مزید ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
