مجلس انصار اللہ مسرور ریجن، یوکے کے وفد کی میئر آف مرٹن کو قرآن کریم کا تحفہ پیشکش

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ مسرور ریجن، یوکے کے چار رکنی وفد کو مورخہ ۲۶؍جون ۲۰۲۶ء کو مرٹن سوک سینٹر (Merton Civic Centre)میں میئر آف مرٹن، کونسلر شائلہ سیدہ (Shuile Syeda)سے ملاقات کرنے اور انہیں قرآن کریم کا تحفہ پیش کرنے کا موقع ملا۔
وفد کی قیادت مکرم کاشف سیٹھی صاحب ناظم اعلیٰ مسرور ریجن نے کی، جبکہ وفد میں خاکسار (نائب ناظم اعلیٰ)، مکرم میاں منور حسین صاحب ریجنل ناظم تبلیغ اور مکرم ناصر علی صاحب منتظم تبلیغ بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے میئر آف مرٹن کو قرآن کریم کا ایک انگریزی ترجمہ والا نسخہ پیش کیا۔ نیز حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات اور مکتوبات پر مشتمل کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ صاحب نے مجلس انصاراللہ کی مختلف فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم مقامی کمیونٹی میں باہمی اتحاد، ہم آہنگی اور خدمت خلق کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ نیز یہ تمام مساعی حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی راہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں انجام دی جاتی ہیں۔
میئر آف مرٹن نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے مقامی فلاحی سرگرمیوں اور کمیونٹی کی ترقی میں اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
(رپورٹ: منصور احمد۔ نائب ناظم اعلیٰ، مسرور ریجن۔ یوکے)
