ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
جانوروں کو تنگ کرنے کی سزا
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب ہوا جسے اس نے بند کر رکھا تھا۔ یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی تو وہ اُس بلی کی وجہ سے آگ میں داخل ہوئی۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ) کہتے تھے: آپؐ نے یہ بھی فرمایا: (اس سے کہا گیا) تو نے اسے قید رکھا اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے نہ تو نے اسے کھلایا اور نہ پلایا اور نہ ہی اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھاتی ہے۔(بخاری كتاب المساقاة باب فضل سقي الماء، حدیث نمبر 2365)
