ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
چھوٹوں پر رحم
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا وَيَأْمُرْ بِالمعْرُوفِ وَيَنْهَ عَنِ المُنْكَرِ یعنی وہ ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کی تعظیم نہیں کرتا، امر بالمعروف نہیں کرتا اور برائی سے نہیں روکتا۔(ترمذی کتاب البر و الصلۃعن رسول اللّٰہ ﷺ باب ما جاء فی رحمۃ الصبیان 1921)
