یادِ رفتگاں

ربوہ کا موسم( ۳۰؍اکتوبر تا ۵؍نومبر ۲۰۲۶ء)

۳۰؍اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہوا بند ہونے کے باوجود خنکی موجود تھی۔ موسم سرما کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آسمان صاف ہونے کی وجہ سے دن بھر دھوپ چمکتی رہی۔ ہفتہ کو صبح کے وقت ہلکی ہوا رواں دواں تھی، یہ ہوا شام کے وقت تک چلتی رہی اور موسم کو مزید خنک بنا دیا۔ اتوار کو نماز فجر کے وقت ہوا بند تھی اور کسی قدر دُھند فضا میں موجود تھی۔ سوموار کو بھی ہوا بند تھی اور فضا میں ٹھنڈ کا عنصر موجود تھا، شام کے وقت ہلکی ہوا جاری ہوگئی اور سردی میں اضافہ محسوس ہوتا تھا۔منگل کو بھی کچھ ایسا ہی موسم رہا۔ بدھ کو صبح ہی سے ہوا چل رہی تھی، سر شام اس ہوا میں کچھ تیزی آگئی اور درمیانی رفتار سے ہوا ٹھنڈ گھولتی رہی۔ جمعرات کو صبح کے وقت ہوا چل رہی تھی۔ دن کے وقت ہوا بند ہوگئی تاہم شام کو پھر چلنا شروع ہوگئی۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۰؍ اور کم سے کم ۱۷؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button