افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۶ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲؍نومبر ۲۰۲۶ء بروز سوموار مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالبعلم عزیزم عبد الکریم بوآچی نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، اس کے خاندان اور سلسلہ کے ليے ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین

عزیزم نےیکم ستمبر ۲۰۲۴ء کو مدرسة الحفظ کے استاد مکرم حافظ مبشر احمد جاوید صاحب کی زیر نگرانی حفظ کرنا شروع کیا اور۲؍نومبر کو آخری سبق سنا کردو سال، ۲؍ماہ اور ۲؍دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ امسال مدرستہ الحفظ کے سالانہ امتحان میں اول آئے۔

یہ بچہ مکرم الحاج عبد الکریم بوآچی یآڈم (Alhajj Abdul-Karim Boakye- Yiadom) صاحب کا بیٹا ہے جو مجلس انصار اللہ گھانا کی نیشنل عاملہ کے رکن ہیں۔ عزیزم کی والدہ مکرمہ حاجیہ مریم عثمان(Hajia Mariam Osman) صاحبہ ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول ایسارچر (Essarkyir) کی ہیڈمسٹریس ہیں نیزبطور نائب صدر دوم لجنہ اماءالله گھانا خدمت کی توفیق پارہی ہیں۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۶؍طلبہ قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، ٹوگو، بینن، گیمبیا، گنی بساؤ اور پاکستان سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد۴۲؍ہے۔ ان طلبہ کا تعلق گھانا، گنی بساؤ اور کینیڈا سے ہے۔

(رپورٹ:شاہد محمود احمد۔ مبلغ سلسلہ و پرنسپل جامعة المبشرین گھانا)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام شہر لیئتو (Lieto) کی سٹی لائبریری میں قرآن کریم کی نمائش

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button