ارشادِ نبوی
غزوہ خندق کے موقع پر حضرت جابرؓ کی طرف سے ضیافت
سعید بن مینا ء روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے مَیں نے کہا: یا رسول اللہ ! ہم نے اپنا بکری کا بچہ ذبح کیا ہے اور ایک صاع جَو جو ہمارے پاس تھے پیسے ہیں۔ آپ آئیں اور آپ کے ساتھ کچھ لوگ بھی۔ یہ سن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے فرمایا: خندق والو! جابر نے دعوت کی ہے۔ چلو، جلدی چلو۔
(بخاری کتاب المغازی بَابُ غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهْيَ الأَحْزَابُ)