متفرق شعراء

محبت

محبت ہے کسی کو دل کی دنیا میں بسا لینا
کسی کا ہو کے رہنا اور اسے اپنا بنا لینا

محبت زندگی جینا سلیقے سے سکھاتی ہے
محبت مٹی کے مادھو کو اک انساں بناتی ہے

محبت انکسارو عجز کو بیدار کرتی ہے
اسی کو مار دیتی ہے یہ جس کے دل میں رہتی ہے

محبت مسکراتے لہجے میں لفظوں میں آنکھوں میں
محبت باپ کی شفقت میں اور ماں کی دعا ؤں میں

محبت ننھی چڑیوں کی سریلی چہچہاہٹ میں
یہ نومولود کی کلکاریوں میں مسکراہٹ میں

محبت ہی سے پھولوں میں مہک کلیوں میں رنگت ہے
محبت ہی کے باعث بلبلوں کو گل سے رغبت ہے

محبت عزم کر لے تو چٹانوں کو ہلاتی ہے
اگر چاہے بھڑکتی آگ کو پانی بناتی ہے

محبت ہی نے آدم کو خدا کا قرب بخشا ہے
اسی سے خاکی انساں میں خدا کا رنگ جھلکا ہے

محبت عبد کو معبود کا چہرہ دکھاتی ہے
محبت بندے کو اللہ کے در پر جھکاتی ہے

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

مزید پڑھیں: رنگ لائے گا مری معصومیت کا پاک خوں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button