مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۶ تا ۱۲؍اپریل ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۸؍اپریل بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ملک غلام یونس صاحب ابن مکرم ملک محمد خان صاحب(مانچسٹر ویسٹ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۰؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۳؍اپریل ۲۰۲۶ء)

٭…آج بعد نماز عصر مجلس انصار اللہ یوکے کے سائیکلنگ گروپ کے اراکین کو، جو گذشتہ دنوں سپین میں تین روزہ Ride for Peace سائکلنگ دورہ پر گئے تھے، حضور انور کے ساتھ گروپ تصاویر کھنچوانے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…۱۱؍اپریل بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ناصرہ پروین صاحبہ بنت مکرم عبد الکریم بھٹی صاحب (تھارٹن ہیتھ۔یوکے) اور مکرم کفایت اللہ لودھی صاحب (نارتھ لندن۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چند مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل جرمنی کے شہر ریدشٹاٹ سے تعلق رکھنے والی لجنہ اور ناصرات ممبرات کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۷ پرملاحظہ فرمائیں)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کابچپن

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button