کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام
ہماری جماعت کے لیے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے
یہ جو فرمایا کہ یہ کتاب متّقین کی ہدایت ہے یعنی ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ تو اتّقا جو افتعال کے باب پر ہے اور یہ باب تکلّف کے لیے آیا کرتا ہے یعنی اس میں اشارہ ہے کہ جس قدر یہاں ہم تقویٰ چاہتے ہیں وہ تکلف سے خالی نہیں، جس کی حفاظت کے لیے اس کتاب میں ہدایات ہیں۔ گویا متّقی کو نیکی کرنے میں تکلیف سے کام لینا پڑتا ہے۔
(ملفوظات،جلد اوّل صفحہ ۱۸،ایڈیشن ۲۰۲۲ء)
ہماری جماعت کے لیے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے۔خصوصاً اس خیال سے بھی کہ وہ ایک ایسے شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اُس کے سلسلۂ بیعت میں ہیں جس کا دعویٰ ماموریت کا ہے تا وہ لوگ جو خواہ کسی قسم کے بغضوں، کینوں یا شرکوں میں مبتلا تھے یا کیسے ہی رُوبہ دنیا تھے ان تمام آفات سے نجات پاویں۔
(ملفوظات جلد اول صفحہ ۹، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)
مزید پڑھیں: تقویٰ کا میدان خالی پڑا ہے




