افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک وفد کی گیمبیا میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات

ڈاکٹر حافظ محمد آصف صاحب سیکرٹری امورعامہ گیمبیا بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک وفد کو مورخہ ۱۶؍جون ۲۰۲۶ء ملک میں تعینات جرمنی کے سفیر جناب کلاز بوتزے (Klaus Botzet) سے ملاقات کا موقع ملا۔ جماعت کے اس وفد میں یہ احباب شامل تھے:مکرم محمود احمد طاہر صاحب نائب امیر و مبلغ انچارج، مکرم رانا محمد ظہیر احمد صاحب مبلغ سلسلہ و مینیجر احمدیہ مسلم سینٹینری پرنٹنگ پریس، مکرم عبدالرحمان چام صاحب مبلغ سلسلہ و مینیجر ایم ٹی اے گیمبیا، مکرم ڈمبا باہ صاحب مبلغ سلسلہ و صدر خدام الاحمدیہ گیمبیا اور خاکسار (فارماسسٹ احمدیہ ہسپتال و نیشنل سیکرٹری امور عامہ)۔

دوران ملاقات وفد نے موصوف کو پانچ جماعتی کتب پیش کیں جن میں قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ بھی شامل تھا۔ وفد نے موصوف کو گیمبیا میں اور بین الاقوامی سطح پر فلاحی کاموں کے بارے میں تعارف کروایا۔ ان کو بتایا کہ جماعت کی فلاحی تنظیمیں ہیومینٹی فرسٹ اور IAAAEکس طرح دنیا میں خدمات پیش کررہی ہیں۔ اسی طرح جماعت کے ہسپتال اور سکول کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ سینکڑوں ممالک میں ہمارے سالانہ جلسے ہوتے ہیں اور اس بار جرمنی میں ہمارا پچاسواں جلسہ سالانہ ہورہا ہے جس میں شمولیت کے ليے گیمبیا سے وفد جائے گا، انشاء اللہ۔ سفیر موصوف نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور جماعتی کاوشوں کو سراہا۔

مزید برآں وفد نے انہیں پاکستان اور دیگر ممالک میں احمدیوں پر مذہبی بنیاد پر ہونے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ باہمی مفاد کے دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے۔ یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ پندرہ منٹ جاری رہی اور بہت اچھی اور مفید رہی۔

الحمدللہ، یہ ملاقات جماعت اور جماعتی تعلیم کا تعارف، خدمت انسانیت اور معاشرہ کی بہتری کے ليے کی جانے والی جماعتی کوششوں کے بارے میں بتانے اور باہمی تعلقات مستحکم کرنےکا باعث بنی۔

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button