اللہ میاں کا خط
قَالَ رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ۔ وَیَسِّرۡ لِیۡۤ اَمۡرِیۡ۔ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَۃً مِّنۡ لِّسَانِیۡ۔
یَفۡقَہُوۡا قَوۡلِیۡ۔ وَاجۡعَلۡ لِّیۡ وَزِیۡرًا مِّنۡ اَہۡلِیۡ۔ ہٰرُوۡنَ اَخِی۔ اشۡدُدۡ بِہٖۤ اَزۡرِیۡ۔
وَاَشۡرِکۡہُ فِیۡۤ اَمۡرِیۡ۔ کَیۡ نُسَبِّحَکَ کَثِیۡرًا۔ وَّنَذۡکُرَکَ کَثِیۡرًا۔ اِنَّکَ کُنۡتَ بِنَا بَصِیۡرًا۔
ترجمہ: (اس پر موسیٰ نے) کہا اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے۔ اور جو فرض مجھ پر ڈالا گیا ہے اس کو پورا کرنا میرے لیے آسان کر دے۔ اور اگر میری زبان میں کوئی گرہ ہو تو اسے بھی کھول دے۔ (حتیٰ کہ) لوگ میری بات آسانی سے سمجھنے لگیں۔ اور میرے اہل میں سے میرا ایک نائب تجویز کر۔ (یعنی) ہارون کو جو میرا بھائی ہے۔ اس کے ذریعہ سے میری طاقت کو مضبوط کر۔ اور اس کو میرے کام میں شریک کر۔ تا کہ ہم (دونوں) کثرت سے تیری تسبیح کریں۔ اور کثرت سے تیرا ذکر کریں۔ تُو ہمیں خوب دیکھ رہا ہے۔
