ارشادِ نبوی
آنحضرتﷺ کی بچوں سے محبت
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ کچھ دیہاتی آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: کیا آپ لوگ اپنے بچوں کو چومتے ہیں؟ صحابہؓ نے کہا: ہاں جی! انہوں نے کہا لیکن اللہ کی قسم! ہم تو اپنے بچوں کو نہیں چومتے۔ نبیﷺ نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے جذبۂ رحمت سلب کرلیا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں؟
(سنن ابن ماجہ۔ کتَابُ الْأَدَبِ۔بَابُ بِرِّ الْوَالِدِ وَالْاِحْسَانِ اِلَی الْبَنَاتِ۔حدیث:۳۶۶۵)
مزید پڑھیں: رسول کریم ﷺ کی اُحد پہاڑ سے محبت




