پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

آپ ﷺ سلام کرنے میں پہل کرتے تھے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرماتےہیں کہ ’’حضرت ہند بن ابی ہالہ ؓکی روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام کرنے میں پہل کرنے کا وصف یوں بیان ہوا ہے کہ آپؓ کہتے ہیں کہ جو شخص بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کرنے میں پہل کرتے تھے بلکہ بچوں کو بھی سلام کرنے میں پہل کیا کرتے تھے۔

چنانچہ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرے تو آپؐ نے انہیں سلام کیا۔

اسی طرح ایک اَور روایت ہے۔ حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے پاس جاتے تو ان کے بچوں کو سلام کرتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے اور ان کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔ بڑا سادہ ماحول تھا لیکن ادب کے دائرے میں صحابہؓ کی طرف سے بھی یہی اظہار ہوتا تھا۔ بچے بھی انتہائی ادب میں رہتے تھے۔ جو شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھتا یا کسی حاجت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے ساتھ تحمّل سے بیٹھے رہتے یہاں تک کہ وہ شخص خود اٹھ کر چلا جاتا۔ ‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button