ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

تھوڑا سا صدمہ

ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد سنجیدگی سے کہا: آپ کی حالت کافی نازک ہے، اگر آپ اپنے کسی قریبی رشتہ دار یا دوست کو بلانا چاہتے ہیں تو بلا لیں۔

مریض نے کراہتے ہوئے کہا: ڈاکٹر صاحب! فوراً میرے جگری دوست نعیم کو بلا دیں۔

ڈاکٹر نے پوچھا: کیا آپ اسے کوئی وصیت کرنا چاہتے ہیں؟

مریض بولا: نہیں، میں نے اس کے پچاس ہزار روپے دینے ہیں۔ سوچا مرنے سے پہلے اسے بھی تھوڑا سا صدمہ دے جاؤں تاکہ اکیلا نہ مروں !

فریج کو پکڑ لو

شرارتی لڑکا: ہیلو فریج ہے؟

آدمی: ہاں ہے … آپ کون ؟

لڑکا: فریج چل رہا ہے؟

آدمی: ہاں چل رہا ہے

لڑکا: تو پھر پکڑ لو …. ورنہ بھاگ جائے گا۔

تھوڑی دیر بعد دوبارہ فون آیا۔

شرارتی لڑکا: ہیلو فریج ہے؟

آدمی (غصے میں ): نہیں ہے۔

لڑکا: میں نے کہا تھا نا پکڑلو۔ ورنہ بھاگ جائے گا۔

جن کا بچہ

ایک دفعہ ایک چھوٹا جن ایک بچے کے پاس آیا اور اسُے ڈرانے لگا۔ بچے نے معصومیت سے پوچھا: تم کون ہو؟۔ اُس نے کہا: میں جن کا بچہ ہوں۔

بچے نے فوراً جواب دیا: اچھا تو مسجد میں تمہارا ہی اعلان ہو رہا تھا کہ جن کا بچہ ہے آ کر لے جائیں۔

جھوٹا چور

مالک ( چوکیدار سے ): کل رات گھر میں چوری ہوگئی اور تمہیں پتا ہی نہیںچلا۔ کیا تم نے کوئی آواز سنی تھی ؟

چوکیدار ( معصومیت سے ): جناب ! آواز تو سنی تھی اور پوچھا بھی تھا کہ کون ہے؟ لیکن اندر سے آواز آئی کہ کوئی بھی نہیں۔

جناب وہ صرف چور نہیں جھوٹا بھی تھا۔

چھپا ہوا ٹیلنٹ

ٹیچر: آپ کے اندر کوئی چھپا ہوا ٹیلنٹ ہے؟

پپو: جی ہاں۔

ٹیچر: کیا ٹیلنٹ ہے؟

پیو: چھپا ہوا ہے، مجھے خود نہیں پتاناں۔

حیرت انگیز

اندھا ( اپنے بہرے دوست سے ): وہ دور پہاڑ کی چوٹی پر دو کیڑے لڑ رہے ہیں، تو دیکھ سکتا ہے؟

بہرا: بلکہ میں تو اُن کے لاتوں اور گھونسوں کی آواز بھی سُن رہا ہوں۔

تھوڑا بے وقوف

سلیم( کلیم سے ): وہ دیکھیں۔ آپ کا نوکر میری چاولوں کی بوریوں سے چاول اٹھا کر اپنی بوریوں میں بھر رہا ہے۔

کلیم: وہ ذرا بے وقوف ہے۔

سلیم: اگر وہ بے وقوف ہے تو اپنی بوریوں میں سے چاول اٹھا کر میری بوریاں کیوں نہیں بھر رہا۔

کلیم: اب وہ اتنا بے وقوف بھی نہیں ہے۔

پونےچھ کی ٹرین

مسافر (کسان سے ):اگر آپ مجھے اپنے کھیت میں سے گزرنے کی اجازت دے دیں تو مَیں سوا چھ والی ٹرین پر سوار ہو سکوں گا۔

کسان: بڑے شوق سے لیکن اگر ہمارے کتے نے آپ کو دیکھ لیا تو وہ پونے چھ بجے والی ٹرین پر سوار کرادے گا۔

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button