ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابوامامہ رضى اللہ عنہ بىان کرتے ہىں کہ اىک آدمى نے رسول اللہﷺ سے درىافت کىا کہ اىمان کىا ہے؟ آپﷺ نے فرماىا: جب تجھے تىرى نىکى خوش کرے اور برائى ناگوار گزرے تو تُو مومن ہے۔ اس نے عرض کىا: اے اللہ کے رسولؐ! گناہ کىا ہے؟ آپﷺ نے فرماىا: جب کوئى چىز تىرے دل مىں کھٹکنے لگے تو اسےگناہ سمجھ کر چھوڑ دے۔
(مسند احمد بن حنبل حدىث نمبر 22166)