اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستِ دعا

٭…مولاناعبد السمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا تحریر کرتے ہیں کہ ناروے میں خاکسار کی پوتی صوفیہ سلمان بنت عطاء الرؤف سلمان بعمرایک سال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی عاجزانہ درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ بچی کو شفائے کاملہ وعاجلہ سے نوازے اور صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔آمین

٭…٭…٭

اعلانِ ولادت

٭…ثمینہ جاوید صاحبہ اہلیہ صوفی جاوید اقبال شاہد صاحب (مرحوم)المشہور سنّی ویلڈنگ ورکس اقصیٰ چوک ربوہ حال مقیم شاہ عالم ملائیشیاتحریر کرتی ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور پیارے آقا کی دعا سے خاکسار کے بڑے بیٹے عزیزم ناصر احمد جاوید (واقفِ نَو) اور بہو عزیزہ فرح ناز بنت مکرم اعظم احمد صاحب (انچارج روٹی پلانٹ، جلسہ سالانہ قادیان) کو 13جنوری 2022ء کو پہلی بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت ’’زویاء جاوید‘‘ نام عطا فرمایا ہے اور تحریک وقف نو میں شامل فرمایا ہے۔ عزیزم ناصر احمد جاوید ہومیوڈاکٹر صوفی علی محمدصاحب سابق معلم وقف جدید (المشہور صوفی ہومیو شفاخانہ ربوہ ) کے پوتے ہیں۔ عزیزہ فرح ناز مکرم نذیر احمد صاحب ٹیلرز (درویش نمبر 8 قادیان) ابن بابا نور محمد صاحب باورچی خاندان حضرت مسیح موعود ؑکی نواسی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے، نیک اور خادم دین بنائے اور والدین کے لیے قرۃ العین ہو۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button