حضرت مصلح موعود ؓ
اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو تو…میرے ساتھ بڑھتے چلے آؤ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو، اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر سمجھتے ہو تو قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ میرے ساتھ بڑھتے چلے آؤ تا کہ ہم کفر کے قلب میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گاڑ دیں اور باطل کو ہمیشہ کے لیے صفحۂ عالم سے نیست و نابود کر دیں اور انشاء اللہ ایسا ہی ہو گا۔ زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی باتیں کبھی ٹل نہیں سکتیں ۔‘‘
(الموعود،انوار العلوم جلد۱۷صفحہ۶۴۹)