کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام
-

ارشادات عالیہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مَیں ٹھیک ایسے وقت پر آیا ہوں جس میں یاجوج ماجوج کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ ہر…
مزید پڑھیں -

یقینا اللّٰہ نے مجھے اس صدی کے سر پر مبعوث فرمایا کیونکہ اس نے اسلام کو کمزوری کے گڑھے میں پڑے ہوئے دیکھااور جب میں اپنے ربّ کی طرف سے ان کے پاس آیا تھا توانہوںنے اعراض کیا اور کہاکہ یہ توجھوٹایا مجنون ہے۔ اُس شخص سے زیادہ ظالم اور کون ہو سکتا ہے جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیات کو جھٹلائے۔ حق تو یہ ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہ پائیں گے۔
{ارشادات عالیہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام} ’’یقینا اللّٰہ نے مجھے اس صدی کے سر پر مبعوث…
مزید پڑھیں -

ارشادات عالیہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اے لوگو! مَیں وہی مسیح ہوں جو اپنے وقت پر آیا اور آسمان سے روشن دلیل کے ساتھ نازل ہوا…
مزید پڑھیں -

(مقربین الٰہی کی ایک علامت یہ ہے کہ )وہ خلق اللہ سے ہمدردی کرتے ہیں اور مصائب کے وقت میں ان کا خیال رکھتے ہیں۔وہ اپنے سینوں میں کسی کے لئے بھی ذرّہ برابر کینہ نہیں رکھتے اور وہ ان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں جو اُن پر گندے الزام لگاتے اور حقیر جانتے ہیں۔ اور مَیں اللہ کے فضل سے اس کے اولیاء میں سے ہوں۔ کیا تم پہچانتے نہیں؟ اورمَیں تمہارے پاس کھلے کھلے نشان لے کر آیا ہوں کیا تم دیکھتے نہیں؟
وہ خلق اللہ سے ہمدردی کرتے ہیں اور مصائب کے وقت میں ان کا خیال رکھتے ہیں اور ایسا کام…
مزید پڑھیں -

ان (مقربین الٰہی) کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ آسمان سے باران رحمت کی مانند نازل ہوتے ہیں جسے بنجر زمین کی طرف لے جایا جاتا ہے۔ وہ بنجر زمین کو سرسبزوشاداب کر دیتے ہیں۔ ان کے سینے نور سے لبریز اور دل سرور سے بھرپور ہوتے ہیں۔وہ آسمان کے ستارے، خشک زمین کے سمندر اور جسموں کی روح ہوتے ہیں۔ان کی دعا آسمان کو بھر دیتی ہے اور ان کا رونا فرشتوں کو رُلا دیتا ہے۔ وہ ان لوگوں کو زندہ کرنے کے لئے جو موت کے کنارے پر کھڑے ہیں خود موت قبول کر لیتے ہیں۔
’’ان(مقربین الٰہی) کی ایک علامت یہ ہے کہ انہیں ان کے ربّ کی طرف سے فصیح کلام عطا کیا جاتا…
مزید پڑھیں -

ان (مقر ّبین الٰہی) کی ایک علامت یہ ہے کہ فرشتے ان پر برکات لے کر نازل ہوتے ہیں۔ قحط سالی کے موقع پر ان کی بدولت لوگوں کی فریاد رسی کی جاتی ہے۔ انہیں اُن کی آفات سے نجات دی جاتی ہے اور اُن کی تضرعات کے نتیجہ میں قوم کی کایا پلٹ دی جاتی ہے اور ان کی اکثر دعائیں قبول ہوتی ہیں اور ان کی حاجت روائی کے لئے خارق عادت امور ظاہر ہوتے ہیں ۔ وہ اللہ کے نور میں گم ہو جاتے ہیں۔ان کی حقیقت کو بجز اس شخص کے جس کو اللہ نے ان کے متعلق معرفت دی ہو، کوئی اور دوسرا نہیں جان سکتا۔
’’ان (مقر ّبین الٰہی) کی ایک علامت یہ ہے کہ فرشتے ان پر برکات لے کر نازل ہوتے ہیں ۔قحط…
مزید پڑھیں -

ان (مقربین الٰہی) کی مثال عبداللطیف کی مثال کی طرح ہے۔ وہ میری جماعت کے ایک فرد تھے۔ ان کا تعلق سرزمین کابل سے تھا۔
وہ اپنی قوم کے لیڈر ، سردار، ان سب سے اعلیٰ، سب سے زیادہ عالم، متقی، دلیرتھا اور وہ سیادت…
مزید پڑھیں -

وہ اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے آپ کو نثار کر دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی راہ میں جان دے دیں اور وہ زندگی کے خواہاں نہیں ہوتے۔ پس اللہ کے کرم کا تقاضا ہے کہ انہوں نے جو پیش کیا ہے وہ اسے اپنی جناب سے بڑھا کر انہیں لَوٹائے اور جو رشتہ وہ توڑ رہے تھے اسے جوڑ دے اور اسی طرح اس کی سنّت اپنے بندوں میں جاری ہے کہ وہ احسان کرنے والوں کے اجر کو کبھی ضائع نہیں کرتا اور وہ جو اس کے لئے تذلّل اختیار کرتے ہیں وہ انہیں ذلّت کی مار نہیں مارتا بلکہ وہ عزت دئیے جاتے ہیں ۔
ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ اپنے رب کو ایسا خزانہ سمجھتے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتا…
مزید پڑھیں -

(مقربین الٰہی کی) ایک علامت یہ ہے کہ اللہ ان کے گھروں، کپڑوں، پگڑیوں، قمیصوں، چادروں، ہونٹوں، ہاتھوں اور پیٹھوں میں اور اسی طرح ان کے جملہ اعضاء بدنی میں، ان کے بچے کھچے ٹکڑوں اور اُس پانی میں جو اُن کے پینے کے بعد بچ جاتا ہے برکت رکھ دیتا ہے
‘‘ان کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ کی خاطر خطرات میں گھس جاتے ہیں اور رُکتے نہیں۔…
مزید پڑھیں -

مقربین الٰہی کی ایک علامت یہ ہے کہ انہیں ان کے رب کی طرف سے رعب عطا کیا جاتا ہے۔ پس دشمن ان کا مقابلہ کرنے سے بھاگتے ہیں۔
جب وہ کسی بدکردار شخص کے پاس سے گزرتے ہیں تو وہ استغفار کرتے ہوئے گزرتے ہیں اور تقویٰ کے…
مزید پڑھیں






