نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضرو غائب مورخہ 18؍ و 20؍ مارچ 2019ء

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 18؍مارچ 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرمہ رابعہ طاہر احمدصاحبہ اہلیہ مکرم توصیف احمد صاحب (مچم ۔یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ رابعہ طاہر احمد صاحبہ اہلیہ مکرم توصیف احمد صاحب (مچم ۔یوکے)

12؍مارچ 2019ء کو44 سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے لوکل مجلس میں بطور سیکرٹری تبلیغ وسیکرٹری ناصرات خدمت کی توفیق پائی ۔تبلیغ کے لیے اپنے جیب خرچ سے رقم خرچ کیا کرتی تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ تین بچے یادگارچھوڑے ہیں۔ آپ کے والد گزشتہ27سال سے ویسٹ کرائیڈن جماعت کے سیکرٹری مال کے طور پر خدمت بجالارہے ہیں۔

نماز جنازہ غائب:

-1 مکرمہ صادقہ رفیق صاحبہ اہلیہ مکرم محمد رفیق ثاقب صاحب (سنت نگر ۔لاہور ۔حال ربوہ )

10؍ جنوری 2019ء کو 67سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کو حلقہ سنت نگر لاہور میں لمبا عرصہ لجنہ کی جنرل سیکرٹری کے علاوہ سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری ناصرات کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، دعا گو، چندوں میں باقاعدہ، ہمدرد، نرم مزاج ، نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک لے پالک بیٹا یادگار چھوڑا ہے ۔آپ مکرم حافظ سعید الرحمٰن صاحب( مربی سلسلہ مرکزی رشین ڈیسک)کی ممانی تھیں۔
-2 مکرمہ رضیہ بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم انور حسین صاحب (حلقہ احمدیہ مسجد سول کوارٹرز ۔ پشاور)
4؍ دسمبر2018ء کو58سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ چندوں میں باقاعدہ ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ گھر میں احمدی بچیوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھا یا کرتی تھیں۔

-3مکرم میجر ریٹائرڈسید طلحہ بن ظریف صاحب (کینیڈا)

26؍فروری 2019ء کو ایک حادثے میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی حرم حضرت آپا سیدہ سارہ بیگم صاحبہ کے رشتے میں بھانجے اور ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر (شہید) کے برادر نسبتی تھے ۔فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد حیدرآباد میں مقیم رہے اور پھر کینیڈا منتقل ہوگئے ۔ مجلس انصار اللہ کینیڈا میں مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی ۔ مرحوم نمازوں کے پابند ، تہجد گزار ، سادہ مزاج ، غریب پرور، ملنسار ، بہادر ، ایماندار، ایک نیک اور پرہیزگار انسان تھے ۔ احمد یت اور خلافت سے شدید محبت تھی اور یہی محبت اپنی اولاد میں بھی پیدا کرنے کی کوشش کی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔

-4 عزیزہ عمرانہ کنول بنت مکرم سید مفسر الدین احمد صاحب سونگڑوی (اڑیسہ)

22؍ نومبر 2018ء کو 18سال کی عمر میں زچگی کے دوران وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت سید سعید الدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑکی پڑپوتی، مکرم سید مبشر الدین احمد صاحب سونگڑوی کی پوتی اور مکرم گیانی بشیر احمد صاحب فاضل مرحوم(سابق ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام سکول قادیان)کی نواسی تھیں۔مرحومہ وقف نو کی تحریک میں شامل تھیں۔صوم وصلوۃ کی پابند، خوش مزاج، ملنسار، مہمان نواز، محنتی ، پڑوسیوں سے حسن سلوک کرنے والی ایک نیک فطرت بچی تھیں۔

-5 مکرم محمد شفیق بھلر صاحب ابن مکرم محمد رفیق صاحب نمبر دار(صدر جماعت تاراگڑھ ضلع قصور)

موٹر سائیکل کے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے دوماہ صاحب فراش رہنے کے بعد15؍فروری 2019ء کو وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم بڑے ملنسار، منکسرالمزاج اور مخلص انسان تھے ۔واقفین زندگی سے اچھا تعلق رکھتے تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں بوڑھے والدین اور اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔

………………………………………………………………

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 20؍مارچ 2019ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرمہ قمر حمید باجوہ صاحبہ اہلیہ مکرم حمید الدین باجوہ صاحب (آلڈرشاٹ۔یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر:

مکرمہ قمر حمید باجوہ صاحبہ اہلیہ مکرم حمید الدین باجوہ صاحب (آلڈرشاٹ۔یوکے)

16؍مارچ 2019ء کوطویل علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب ایڈووکیٹ (سیالکوٹ) کی بیٹی تھیں۔ بہت نیک، دعا گو، ملنسار اور خلافت کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق رکھنے والی مخلص خاتون تھیں۔ پسماندگان میں خاوند کے علاوہ 2بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔

نماز جنازہ غائب:

مکرمہ صادقہ اکمل صاحبہ اہلیہ مکرم ملک کمال الدین صاحب ( اٹلی )

25؍ فروری 2019ء کو اٹلی میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ مکرم ملک بشیر علی کنجاہی صاحب کی نواسی اور مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم اے کی بھتیجی تھیں۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند،جماعت اور خلافت کے ساتھ والہانہ عشق رکھنے والی نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button