حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 89، 25؍ جون 2020ء)

یورپ میں نئے کیسز میں اضافہ

فرانس اور جرمنی WHOکو فنڈ دیں گے

Lufthansaکا بیل آؤٹ

برطانیہ میں ویکسین کے انسانی تجربات

ایفل ٹاور کھل گیا

پاکستان کے 150پائلٹس کا  لائسنس مشکوک ہے

114سالہ شخص صحت یاب

تنزانیہ کا نایاب پتھر

نیویارک میراتھان کینسل

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 9,621,037؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 487,292؍اور 5,228,590؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

یورپ میں ہفتہ وار کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ روزانہ یہاں کورونا وائرس کے 20,000کے قریب نئے کیسز اور 700سے زائد اموات ہورہی ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/WHO_Europe/status/1276080370262462464?s=20

فرانس اور جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کو مالی اور سیاسی امداد دیں گے۔ جرمنی نے اس سال 500ملین یورو کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ (الجزیرہ)

یورپی یونین نے جرمنی کی Lufthansa ائر لائن کے لئے 9بلین یورو کے ایک بیل آؤٹ  کی منظوری دی ہے۔  ابھی شیئر ہولڈرز کی طرف سے اس کی منظوری باقی ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 43,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربات انسانوں پر شروع کئے جارہے ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں قریباً 300 رضاکاروں کو کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں کورونا وائرس  کے مریضوں کو ڈھونڈنے  والوں نے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو الگ تھلگ ہونے کا کہا ہے۔ (بی بی سی)

Royal Mail کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس  کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے وہ 2,000ملازمتیں ختم کررہے ہیں۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس کے شہر پیرس میں موجود مشہورِ زمانہ ایفل ٹاور تین ماہ بند رہنے کے بعد آج سے سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

 آپ کو بتاتے چلیں کے ایفل ٹاور کی کل 1,665سیڑھیاں ہیں۔ یکم جولائی تک لفٹ بند ہے اور دوسری منزل سے اوپر کا ٹاور سیاحوں کے لئے بند ہے اس لئے آپ کو صرف 674 سیڑھیاں چڑھنی پڑیں گیں۔ اگر آپ صحت مند ہیں  تو آپ کو اتنی سیڑھیاں سیڑھیاں چڑھنے میں 35-40 منٹ لگیں گے۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/AFP/status/1275982084306157568?s=20

ایشیا

چین

بیجنگ میں پھر سے کورونا وائرس کے کیسز کے ظاہر ہونے کے بعد اسے کنٹرول کرنے کے لئے چین نے ہنگامی انتطامات کئے۔ یہاں اب ٹیسٹنگ کی  حد کو 40,000 روزانہ سے بڑھا کر تین لاکھ روزانہ کیا جارہا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/XHNews/status/1275987169698410497?s=20

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں روز بروز کمی ہورہی ہے۔ بدھ کے روز صرف 21,835ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4,044مثبت آئے۔ سندھ اور پنجاب میں کم ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ سندھ میں ایک  آفیشل کا کہنا تھا کہ  اس کی وجہ لیبارٹریوں میں  سٹاف کی کمی ہے اور  ٹیسٹوں کی رفتار میں کمی آرہی ہے۔  (الجزیرہ)

پاکستان کی قومی ائر  لائن پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ  مشکوک لائسنس کی وجہ سے 150پائلٹس کو  انکوائری ہونے تک گراؤنڈ کررہے ہیں۔  (ڈان)

پاکستان کے علاقے سندھ میں لاک ڈاؤن  کی وجہ سے شکار نہ ہونے پر سائبیریا  کے پرندوں نے ان علاقوں میں اپنے قیام کو بڑھا دیا ہے۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/URDUVOA/status/1275840937667821569?s=20

بھارت

بھارتی دارالحکومت  دہلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  وہ Covid-19 کے لئے  وہاں کے قریباً 30ملین لوگوں کی سکریننگ کریں گے۔  یہ فیصلہ روز بروز بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔  گھر گھر جاکر سروے کرکے نئے کیسز کا پتہ لگایا جائے گا۔ (بی بی سی)

مشرق وسطیٰ

John Hopkins Universityکے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں  کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 400,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ سعودی عرب سب سے زیادہ متأثرہ ملک ہے اور یہاں 167,200سے زائد کیسز  اور 1,380سے زائد اموات ہوئی ہیں۔  (الجزیرہ)

امریکہ

امریکہ میں گزشتہ روز  38,880 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ ایک دن میں ریکارڈ ہونے والے   سب سے زیادہ کیس ہیں۔ ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلیفورنیا ہر تین ریاستوں میں 5,000سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1276061490420813825?s=20

افریقہ

ایتھوپیا میں ایک 114؍سالہ شخص کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا ہے۔ ایتھوپیا میں 5,000سے زائد کیسز ہوچکے ہیں اور 75؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

غانا کی امور خارجہ کی وزارت کا کہنا ہے کہ وہ نائیجرین ہائی کمیشن میں مسلح افراد کی طرف سے گرائی جانے والی عمارت کی  دوبارہ تعمیر کریں گے۔ ( بی بی سی افریقہ)

بدھ کے روز بینن کے قریب سمندری قزاقوں نے ایک  مچھلیاں پکڑنے والے جہاز اور اس کے 5جنوبی کورین اور ایک غانین باشندے کو اغوا کر لیا ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ کے  وزیر مال کا کہناہے کہ حکومت کو کورونا وائرس کی وباء کے نتیجہ میں مدد فراہم کرنے کے لئے 7بلین ڈالر کا قرضہ لینا ہوگا۔ (بی بی سی افریقہ)

سینگال کے صدر  Macky Sallنے کورونا وائرس سے ایک مریض کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

تنزانیہ کے ایک کان کن نے  Tanzaniteپتھر کے دو  بڑے ٹکڑے نکالے ہیں جن کا مجموعی وزن 15کلو گرام ہے۔ یہ پتھر صرف  تنزانیہ میں پایا جاتا ہے اور اس کی کافی قیمت ہوتی ہے۔ اس کان کن نے یہ پتھر حکومت کو 7.8بلین  تنزانین شلنگ (3.4ملین امریکی ڈالر)میں فروخت کئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/BBCAfrica/status/1275832842153492481?s=20

زمبابوے میں  کرنسی کی قیمت 50فیصد گرنے کے ایک دن بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 150فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

غانا کے شہر اکرا میں بدھ کی رات کو زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے  گئے۔ امریکی جیولاجیکل سروے  کے مطابق  ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.0تھی۔ زلزلے کا مرکز  شہر کے  مغربی حصے میں تھا۔ (africanews)

کانگو کے وزیر صحت نے سرکاری طور ملک میں ایبولا وائرس کے مرض  کی خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اس مرض سے ملک میں کل 2,277ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (africanews)

 آسٹریلیا

آسٹریلیا کی Qantas ائر لائن کا کہنا ہے کہ وہ 6,000 کارکنان کو کام سے نکال رہے ہیں۔ یہ تعداد کمپنی کے عملے کا 20فیصد ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کم از کم ایک سال کے لئے اپنے 100جہاز بھی گراؤنڈ کررہے ہیں۔ (الجزیرہ)

آسٹریلیا  میں مسلسل  نو دن سے نئے کیسز ڈبل فگر میں آرہے ہیں۔  گزشتہ  روز 33نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  میلبورن میں  کورونا وائرس میں مدد کے لئے  فوج  کو طلب کیا ہے۔  (الجزیرہ)

ایتھلیٹکس

یکم نومبر کو ہونے والی نیویارک میراتھان کورونا وائرس کی وجہ سے کینسل کردی گئی ہے۔ (ڈان)

گالف

پانچ کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے Travelers Championship میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔ (سی این این)

فٹ بال

Real Madridنے Mallorcaکو2-0سے   ہرا کر  سپینش لیگ میں پہلے نمبر پر پوزیشن بنا لی ہے۔ (بی بی سی)

گزشتہ روز  مانچسٹر یونائیٹڈ نے  شیفیلڈ یونائیٹد کو 3-0سے ہرا دیا۔ تینوں گول Martial نے سکور کئے۔ (بی بی سی)

آج  اگر مانچسٹر سٹی کی ٹیم چیلسی کی ٹیم کو نہ ہرا پائی تو لیورپول کی ٹیم انگلش پریمئر لیگ کی چیمپئن بن جائے گی۔ (بی بی سی)

(رپورٹ:عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button