درخواستہائے دعا
٭… امان اللہ امجد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے تایا زاد بھائی مکرم محمود احمد صاحب ولد مکرم میاں غلام احمد صاحب مرحوم سابق صدر جماعت گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ کی گزشتہ دنوں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس کا خدا کے فضل سے کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔موصوف کو گزشتہ تین دہائیوں سے مقامی جماعت میں بطور خادم مسجد رضاکارانہ خدمت کی توفیق مل رہی ہےاحباب کرام سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مخلص خادم سلسلہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے بچائے آمین۔
٭… محترمہ طیبہ طاہرہ صاحبہ اہلیہ امان اللہ امجد صاحب لکھتی ہیں کہ خاکسار کی بڑی ہمشیرہ مکرمہ مبارکہ صدیقہ اہلیہ منیر احمد صاحب معلم وقف جدید چاہ سردار والا ضلع سرگودھا برین ہیمرج اور فالج کے حملے کے بعد گذشتہ دو سال سے دردِ سر اور پتے کی پتھری کے عوارض میں مبتلا ہیں ۔ موصوفہ اس حالت میں بھی اپنے واقف زندگی خاوند کے ساتھ خدمت دین کی توفیق پا رہی ہیں ۔احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے موصوفہ کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور بچوں کو نیک خادم دین بنائے۔آمین