اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم جرمنی اعلان کرواتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے قبل بھی کینسر کا حملہ ہوا تھا لیکن اب یہ جگر اور ہڈیوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ کیموتھیراپی وغیرہ کے ساتھ روایتی علاج جاری ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کافی پریشانی ہے۔احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خداوند کریم میری بیٹی کو معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر دکھ اور تکلیف اور پریشانی دور کر دے۔ آمین

سانحہ ارتحال

٭… آصف احمدظفرصاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں جان محترم محمدصادق بٹ صاحب ابن مکرم خواجہ محمد یوسف بٹ صاحب آف احمدنگر مورخہ 21؍اکتوبر 2022ء بروز جمعۃالمبارک بعمر 90 سال احمد نگر میں وفات پا گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔

اسی روز بعد نماز عشا احمدیہ قبرستان احمدنگر میں مکرم مربی سلسلہ وصدر جماعت احمدیہ احمد نگر نے نمازجنازہ پڑھائی، بعد از تدفین مکرم صدر صاحب نے ہی دعا کروائی۔نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں احباب جماعت اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔آپ کی ولادت بھاگو وال میں ہوئی۔مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ مرحوم کے دادا حضرت میاں محمد عیسیٰ صاحبؓ کے ذریعے ہوا۔آپ کے نانا حضرت فضل دین صاحب ؓکشمیری بھی اصحاب احمد میں سے تھے۔مرحوم بے شمار خوبیوں کے مالک تھے پنجوقتہ نماز باجماعت کا التزام کرنے والے، نافع الناس، رحمی رشتوں کا حق ادا کرنے والے،ہمدرد، مخلص اور انتہائی مہمان نواز تھے۔آپ کو ایک لمبا عرصہ صدر انجمن احمدیہ میں خدمت دین کی توفیق ملی ۔آپ نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹے ،دو بیٹیاں، پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں یاد گار چھوڑے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو ان کی نیکیاں زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button