ارشادِ نبوی
یتیم کی پرورش
حضرت ابو امامہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:جس نے یتیم بچے یا بچی کے سر پر محض اللہ تعالیٰ کی خاطر دستِ شفقت پھیرا۔ اس کے لیے ہر بال کے عوض، جس پر اس کا مشفق ہاتھ پھرے، نیکیاں شمار ہوں گی۔ اور جس شخص نے زیرِ کفالت یتیم بچے یا بچی سے احسان کا معاملہ کیا وہ اور مَیں جنت میں یوں ہوں گے۔ آپؐ نے اپنی دونوں انگلیاں ملا کر دکھائیں۔
(مسند احمد بن حنبل مسند ابوامامۃ الباہلی جلد۷صفحہ ۴۲۵-۴۲۶ حدیث: ۲۲۶۴۰)