نظم
اللہ کی رضا ہے ماں باپ کی اِطاعت
اللہ کی رضا ہے ماں باپ کی اِطاعت
ان کی دعا سے حاصل ہوتی ہے ہم کو راحَت
یوں تو بہت ہیں رشتے دنیا میں آدمی کے
ماں باپ ہی مگر ہیں اللہ کی خاص نِعمت
ماں کو دیا خدا نے رحمت سے اپنی حصہ
قدموں میں میری ماں کے رکھ دی خدا نے جنت
ابا کی میرے حق میں مقبول ہیں دعائیں
فرمانِ مصطفیٰؐ ہے اور آپ کی ہے سنّت
ماں باپ پر خدایا! رکھنا کرم کی چادر
ان کے کرم سے ہم نے سیکھی ہے نیک عادت
محمؔود کو خدایا! ماں باپ کی دعا سے
دونوں جہاں میں رکھنا تو اپنے زیرِ شفقت
(مشکل الفاظ کے معنی: مقبول:قبول ہونے والی۔ کَرَم: مہربانی، عنایت۔ )