متفرق شعراء

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

مبارک! مبارک ہو ہر احمدی کو

چمن میں بہاریں اُمڈنے لگی ہیں

فضا میں ہوائیں نکھرنے لگی ہیں

کہ ہر سَمت کلیاں چٹکنے لگی ہیں

لئے پھول آئے ہیں اُس تازگی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

خلافت کی تسبیح، موتی پروئے

رگ و پے میں قرآن کو ہے سموئے

گناہوں کے جس نے سبھی داغ دھوئے

خدا نے اُتارا ہے اُس چاندنی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

دعائیں مبارک، عبادت مبارک

یہ پُر کیف لمحے یہ راحت مبارک

یہ رونق مبارک، نظامت مبارک

کہ پایا ہے ہم نے یہاں زندگی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

(ف۔ ظ۔ فضا)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button