نظم
گھر پیارا گھر
اپنا اک پیارا سا گھر ہے
ہم خوش خوش اس میں رہتے ہیں
اک دادا ہیں اک دادی جان
ہم سے یہ کہتے رہتے ہیں
مل جل کر رہنا ہے ہم کو
گھر تو پیار سے ہی بنتے ہیں
ہم بڑوں کی عزت کرتے ہیں
وہ سب بھی شفقت کرتے ہیں
جنت جیسا اپنا گھر ہے
یہ امی اور ابو کہتے ہیں
اپنا گھر ہے پیارا سا گھر
پیار سے اس میں ہم رہتے ہیں
مولا اس کو سلامت رکھنا
دل سے دعا ہم یہ کرتے ہیں
(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)