کلام حضرت مسیح موعود ؑ

مصطفیٰ  ؐپر ترا بےحد ہو سلام اور رحمت (منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام)

آج اِن نوروں کا اِک زور ہے اِس عاجز میں

دل کو اِن نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے

جب سے یہ نور ملا نور پیمبرؐ سے ہمیں

ذات سے حق کے وجود اپنا ملایا ہم نے

مصطفیٰ پر ترا بےحد ہو سلام اور رحمت

اُس سے یہ نور لیا بارِ خدایا ہم نے

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مُدام

دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے

اُس سے بہتر نظر آیا نہ کوئی عالَم میں

لاجَرم غیروں سے دل اپنا چھڑایا ہم نے

موردِ قہر ہوئے آنکھ میں اَغیار کے ہم

جب سے عشق اس کا تہ دل میں بٹھایا ہم نے

زُعم میں اُن کے مسیحائی کا دعویٰ میرا

اِفترا ہے جسے از خود ہی بنایا ہم نے

کافر و مُلحِد و دجّال ہمیں کہتے ہیں

نام کیا کیا غمِ ملّت میں رکھایا ہم نے

گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں اِن لوگوں کو

رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے

تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمدؐ

تیری خاطر سے یہ سب بار اُٹھایا ہم نے

(روحانی خزائن جلد پنجم۔ آئینہ کمالاتِ اسلام صفحہ ۲۲۵)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button